۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
حمید ملکی

حوزہ / حجۃ الاسلام والمسلمین ملکی نے کہا: رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص کے سوال کے جواب میں جس نے آپ سے ایمان کے استحکام کے عامل و عنصر کے بارے میں سوال کیا تھا، فرمایا: "جو چیز حاصل ہوئی ہے اس پرقانع رہو"۔ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نقطۂ نظر سے دنیا و مافیہا کا لالچ ایمان کے زوال کا سبب بنتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر برائے صوبائی امور حجۃ الاسلام والمسلمین حمید ملکی نے ایران کے شہر قم میں مرکز مدیریت حوزہ علمیہ کے ریٹائرڈ ہونے والے افراد کے اعزاز میں منعقدہ چھٹی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے حضرت صدیقہ طاہرہ سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کی مبارکباد پیش کی اور کہا: ہمارا یقین ہے کہ وہ افراد جو ایک کمپلیکس میں 30 سال سے کام کررہے ہیں وہ اس ادارے کا اثاثہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: اسلام نے ہمیں اپنے بزرگوں کا احترام کرنے اور انہیں بلند مقام دینے کی ہدایت کی ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین ملکی نے کہا: رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص کے سوال کے جواب میں جس نے آپ سے ایمان کے استحکام کے عامل و عنصر کے بارے میں سوال کیا تھا، فرمایا: "جو چیز حاصل ہوئی ہے اس پرقانع رہو"۔ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نقطۂ نظر سے دنیا و مافیہا کا لالچ ایمان کے زوال کا سبب بنتا ہے۔

انہوں نے قناعت کو امیر المومنین علیہ السلام کے نقطۂ نظر سے ایک لافانی نعمت قرار دیا اور کہا: امیر المومنین علیہ السلام نے حیات طیبہ کو قناعت کے طور پر متعارف کرایا ہے۔

حوزہ علمیہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا: نہج البلاغہ میں آیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک صحابی جو آخری عمر تک حضرت امیر المومنین علیہ السلام کے ساتھ بھی رہے اور ان کا نام خباب تھا، جب ان کا انتقال ہوا تو حضرت امیر المومنین علیہ السلام نے ان کے بارے میں فرمایا "خباب نے اپنی محبت سے اسلام قبول کیا اور مجاہدانہ زندگی گزاری"۔

انہوں نے اسلامی نقطہ نظر سے والدین کے احترام کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا: اسلام کی تعلیمات کے مطابق توحید تک پہنچنے کا راستہ والدین کا احترام ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .